Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کی سہولت کےلیے سعودی ریلوے اور اوبر میں معاہدہ

ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کے لیے کاونٹرز کی سہولت بھی ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ریلوے ’سار‘ نے مسافروں کے لیے ’اوبر‘ سروس کی سہولت فراہم کردی ہے۔ سروس کا آغاز دومرحلوں میں کیاجائے گا۔  اس حوالے سے ریلوے اوراوبر میں 2 سالہ معاہدہ کیاگیاہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ریلوے ’سار‘ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بموجب جو افراد ریلوے اسٹیشن آنے جانے کےلیے اوبر استعمال کرنا چاہیں گے انہیں یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔
ریلوے کے مسافر ’اوبر‘ ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکیں گے۔ اسٹیشن پہنچنے سے قبل ہی اوبر مطلوبہ مقام پرموجود ہوگی جبکہ اسٹیشن سے جانے کےلیے بھی یہ سہولت باسانی دستیاب ہوگی۔
اوبرایپ کے صارفین کےلیے ریلوے اسٹیشن پر3 استقبالیہ مراکز ہونگے جو ریلوے مسافروں کےلیے گائیڈ سسٹم سے لیس ہوں گے۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام دو مراحل پرمشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں ریلوے مسافروں کو اوبر سروس ، ریاض ،الشمال ٹرین، القصیم ، الریاض ٹرین اور الشرق ٹرین ، الھفوف اور الدمام میں میسر ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں المجمعہ ، حائل ، الجوف ، القریات اور البقیق اسٹیشنوں پرسروس کا باقاعدہ آغاز کیاجائے گا

شیئر: