Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران یونیورسٹی کے پروفیسر کو سعودی شہریت

پروفیسرڈاکٹراحمدعمرکی علمی تحقیق حوالے کے طورپر استعمال کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حال ہی میں منفرد تجربےوقابلیت کے حامل جن شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت سے نوازا ہے ان میں نجران یونیورسٹی میں کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر بھی شامل ہیں- انہوں نے شہریت ملنے پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عمر نے کہا کہ سعودی عرب کی شہریت ایسا اعزاز ہے جس پر وہ ہمیشہ فخر کریں گے- وہ پہلے بھی وطن عزیز سعودی عرب سے خصوصی محبت اور لگاو رکھتے تھےاور ئندہ بھی مملکت کے وفادار رہیں گے- 
نجران یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن الخضیری نے ڈاکٹر احمد کو شاہی اعتماد ملنے پر مبارکباد دی-
انہوں نے سعودی شہریت دینے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اطمینان دلایا کہ ڈاکٹر عمر نجران یونیورسٹی کے سائبان تلے آئندہ بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے- 
واضح رہے ڈاکٹر احمد عمرعلم کیمیا میں متعدد تحقیقی کتب کے مصنف بھی ہیں جن میں انکی ایک تحقیق ’سیمی کنڈکٹرنینوٹیکنالوجی کا انسائیکلوپیڈیا‘ یہ  7 جلدوں پرمشتمل ہے اورصفحات کی تعداد 4 ہزار 210  ہے۔
ڈاکٹر عمر نے علمی میدان میں نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کیں جن میں سب سے اہم ’نانواسٹرکچرز آف میٹل اکسائیڈز اینڈ ان ایپلیکیشنز‘ یہ دنیا میں مذکورہ میدان میں پہلی کتابی مجموعہ شمار کی جاتی ہے۔
خیال رہے پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر کا شمار اس وقت عالمی سطح پران ایک فیصد سائنسدانوں میں ہوتا ہے جن کی تحقیق کو حوالے اور دلیل کے طورپر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

شیئر: