Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کتنے فیصد معمر افراد پرکشش نظر آنے کا اہتمام کرتے ہیں؟

53 فیصد معمر افراد کا کہنا تھاکہ وہ کبھی کبھار ہی ریستوران جاتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
نیشنل سینٹر فار پبلک اوپینین پولز نے اطلاع دی ہے کہ 72 فیصد معمر افراد پرکشش نظر آنے کا ہر وقت دھیان رکھتے ہیں- ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوش پوشاک ، خوش منظر ہوں اور جو انہیں دیکھے ان کے بارے میں اچھی رائے قائم کرے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز کے تحت ’دی نیشنل سینٹر فار پبلک اوپینین‘ نے مملکت کے مختلف علاقوں میں ایک سروے کا اہتمام کیا جس میں 1015 سعودی شہریوں کو شامل کیا گیا ان میں سے 75 فیصد مرد اور  25 فیصد خواتین تھیں- 
سروے سائنٹیفک بنیادوں پر کیا گیا- خواتین و حضرات سے ٹیلی فونک رابطے کرکے ان کے بارے میں متعدد سوالات کیے گئے- 

سروے کے مطابق چھ فیصد بزرگ صرف تقریبات کے لیے خصوصی اہتمام کرتے ہیں(فوٹو: ٹوئٹر)

جائزے کے نتائج سے پتہ چلا کہ  72 فیصد بزرگ حضرات خوش منظر نظر آنے کا حد درجہ دھیان رکھتے ہیں جبکہ چھ فیصد بزرگ ایسے ہیں جو صرف تقریبات میں بنے سنورے اور سجے دھجے نظر آنے کا خیال رکھتے ہیں- 
تفریحی پروگراموں اور ریستورانوں کے حوالے سے کیے گئے سوالات کے  جواب میں  53 فیصد معمر افراد نے جواب دیا کہ وہ کبھی کبھار ہی ریستوران جاتے ہیں اور تفریحی پروگراموں میں بھی شاذو نادر ہی حصہ لیتے ہیں جبکہ 29 فیصد نے کہا کہ وہ تفریحاتی پروگراموں اور ریستورانوں میں آتے جاتے رہتے ہیں نہ تو بہت زیادہ  اور نہ بہت کم- 

شیئر: