Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ  سے غیر ملکی سفراء کی ملاقات

مملکت اور متعلقہ ممالک میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے  نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی سے دارالحکومت ریاض میں گذشتہ روز بدھ کو مملکت میں متعین غیر ملکی سفیروں نے ملاقاتیں کی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں چین کے سفیر چن ویکینگ، بنگلہ دیش کے محمد جاوید پٹواری، عراق کے عبدالستار الجنبی اور جمہوریہ چیک کے جوراج کوڈیلکا شامل تھے۔

عرب لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

ملاقاتوں کے دوران سعودی عرب اور ان کے متعلقہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کےعلاوہ نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے تیونس میں قائم عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہانی المقبل سے بھی ملاقات کی ہے۔
عرب لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہانی المقبل اور ولید الخریجی نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی شہری ہانی  المقبل نے21 عرب ممالک کی حمایت کے  ساتھ جولائی میں عرب لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی  ذمہ داریاںسنبھالی ہیں۔
 

شیئر: