Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بارنابینا فنکاروں کی تجریدی آرٹ نمائش 

نمائش کا افتتاح گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے کیا(فوٹو، ایس پی اے)
نجران ادبی انجمن نے ’بصیرۃ‘ سوسائٹی کے تعاون سے اپنی نوعیت کی منفرد نمائش کا اہتمام کیا- تجریدی آرٹ کے  فن پاروں کی نمائش کی گئی جس میں مملکت بھر سے نابینا فن کاروں کو شریک کیا گیا- نمائش کا افتتاح گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے کیا- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش میں 12 فن کار شریک ہوئے- انہوں نے ایک طرف تو پہلے سے تیار فن پارے شائقین کے لیے سجائے تھے جبکہ  دوسری جانب شائقین کے سامنے براہ راست بھی فن پارے تیار کیے- 
تجریدی آرٹ کی مذکورہ نمائش میں ادارہ تعلیم، نجران یونیورسٹی، الاحفاد نجی سکولز، نابیناؤں کی خدمت کے لیے معروف سپیشلسٹ انجمنیں، شمعۃ امل انجمن، نور نجران وغیرہ سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بھی شریک رہے- 
ادبی ثقافتی انجمن کے صدر سعید آل مرضمہ نے بتایا کہ  یہ نمائش مملکت ہی نہیں ادبی انجمنوں کی سطح پر بھی اپنی نوعیت کی پہلی ہے- کوشش کی گئی کہ نابینا فن کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے- 

شیئر: