Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف شہر کی دیواریں آرٹ گیلری میں تبدیل

رمضان کی مناسبت سے کچھ جملے بھی تحریر کیے گئے ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں تجریدی آرٹ کے دو فن کاروں نے طائف شہر کے کئی محلوں کی دیواروں کو آرٹ گیلری میں تبدیل کردیا،ان دیواروں سے شہر کی خوبصورتی بڑھ گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فنون و ثقافت کی انجمن کے رکن محمد باجبیر نے بتایا کہ احمد القرشی کے ساتھ مل کر طائف شہر کی تین دیواروں پر رمضان کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے والی تصاویر بنائی ہیں۔

 تین دیواروں پر رمضان کی سرگرمیاں اجاگر کرنے والی تصاویر بنائی گئی ہیں۔( فوٹو العربیہ)

محمد باجبیر کا کنہا ہے کہ’ المنتزہ ، شاہراہ التلفزیون اور الوشحا محلے کی دیواروں کو رمضان کے رسم و رواج نمایاں کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا‘۔  
باجبیر نے بتایا کہ’ تینوں دیواروں پر رمضان کے فانوس، چاند، موٹر سائیکل اور فول کی گاڑی کی شکلیں بنائی گئی ہیں‘۔
’ دیواروں پر رمضان کی مناسبت سے کچھ ایسے جملے بھی تحریر کیے گئے ہیں جو ایک طرح سے سعودی عرب میں رمضان کی پہچان بنے ہوئے ہیں‘۔
  ’کورونا وبا کے تناظر میں وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر استعمال کیے جانے والے جملے بھی تحریر کیے گئے ہیں مثلا ایک جملہ یہ ہے کہ ’ویکسین لیں تاکہ چین سے رہیں‘، ایک اور جملہ یہ تحریر کیا گیا کہ ’رمضان ہمیں ملاتا ہے‘-  

 طائف کی دیواروں پر تجریدی آرٹ کا سہارا لیا گیا ہے(فوٹو العربیہ)

فنون و ثقافت کی انجمن کے رکن کا کہنا ہے کہ’ طائف کی دیواروں پر جس تجریدی آرٹ کا سہارا لیا گیا ہے وہ حقیقت پسندانہ سکول اور پوپ آرٹ سے تعلق رکھتا ہے‘۔
انہو نے کہا کہ یہ کام دو دن میں انجام دیا ہے، یہ کام کثیر المقاصد ہے۔ اس کا ایک مقصد کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا ہے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ تجریدی آرٹ کی تشہیر ہو۔ رہائشی علاقوں، پبلک مقامات اور تفریحی مراکز آنے جانے والے لوگوں میں تجریدی آرٹ کا تعارف ہو۔

شیئر: