Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اور سعودی علما کی کاوشوں سے لغت کی تاریخی تالیف مکمل

’یہ لغت اسلامی اور عربی ورثے کے میدان میں ایک گراں قدر علمی خدمت ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
پاکستان اور سعودی عرب کے ممتاز ماہر لسانیات کی کئی سال سے جاری کوششوں سے عربی لغت کی تاریخی کتاب کی ’معجم العباب الزاخر واللباب الفاخر‘ کی از سر نو تالیف مکمل کرلی گئی ہے۔
 العربیہ کے مطابق مرکز برائے تحقیق و علمی ابلاغ نے حال ہی میں اسے از سرنو مرتب کیا ہے۔
یہ امام رضی الدین الحسن بن محمد بن الحسن الصغانی المتوفیٰ 650 ہجری کی لکھی غیرمعمولی علمی اہمیت کی حامل عربی لغت کی کتاب ہے جس کی تیاری پر کئی سال لگے ہیں۔
لغت مرتب کرنے کا کام آج سے کئی سال قبل پاکستان کے عالم دین پیر محمد حسن المخدومی المتوفیٰ 1420 نے شروع کیا تھا۔
علامہ مخدودی کے دور میں لغت کی چار جلدیں مکمل ہوئیں اور چوتھی جلد سنہ 1417ھ میں مکمل ہوئی تھی تاہم اسے شائع نہیں کیا گیا۔
اس کے بعد یہ کام تاریخی علمی ورثے میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی ڈاکٹر احمد خان نے آگے بڑھایا اور مشہور مخدومی رسم الخط میں یہ لغت مرتب کی۔انہوں نے دس سال میں 12 جلدیں تیار کیں۔
سینٹر فار ریسرچ اینڈ نالج کمیونیکیشن نے دو مخطوطات کی دریافت کے بعد امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے گرامر اور مورفولوجی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر ترکی بن سہو العتیبی کی نگرانی میں اس کی اشاعت کے لیے تیاری کا عمل سنبھالا۔
اس کے دو نسخے جمہوریہ ازبکستان میں تاشقند کے البیرونی انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم سے ملے جو علامہ مخدودمی کے علم نہیں تھے۔
سعودی عرب کی طرف سے لغت کا اجراء عربی لغت میں ایک عظیم اضافہ ہے۔ یہ لغت اسلامی اور عربی ورثے کے میدان میں ایک گراں قدر علمی خدمت ہے۔

شیئر: