Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا ٹیسٹ سینٹرز میں اضافہ کیاجائے ، محکمہ صحت

امکان ہے کہ ٹیسٹ کے لیے آنے والوں کی تعداد بڑھ جائے (فوٹو، ٹوئٹر)
 جدہ ریجن میں کورونا ٹیسٹ سینٹرز کی ضرورت کے پیش نظر ریجنل محکمہ صحت  نے سینٹرز کی تعداد بڑھانے کی درخواست کردی ہے-
محکمے نے اس حوالے سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ پہلے’ ڈرائیوان‘ کورونا ٹیسٹ سینٹر کورنیش میں تھا اب کسی اور بہتر جگہ کا انتخاب کیا جائے- 
اخبار  24 کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی جدہ میں نئے کورونا ٹیسٹ سینٹرز کی منظوری کی توقعات ہیں جہاں کورنیش کے مقابلے میں ٹیسٹ سینٹر زیادہ موثر ثابت ہوں گے- 
محکمہ صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے اپائنٹمنٹ لینے والوں کی طرف سے کوئی خاص دباو نہیں ہے- تاہم آئندہ مرحلے میں امکان ہے کہ ٹیسٹ کے لیے آنے والوں کی تعداد بڑھ جائے - 
محکمہ صحت نے بتایا کہ  کورنیش پر کورونا ٹیسٹ سینٹر اصلاح و مرمت کی وجہ سے بند کیا گیا- وزارت صحت جدہ سمیت مملکت کے تمام شہروں اور کمشنریوں میں کورونا ٹیسٹ کے لیے سپیشل کلینکس کھولے ہوئے ہے جنہیں ’تطمن‘ کلینکس کا نام دیا گیا ہے- یہ کلینکس ہیلتھ سینٹرز اور سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہیں- 

شیئر: