Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: کورونا ٹیسٹ کے لیے ’تاکد‘ اور ’تطمن‘ سینٹرز کی مقبولیت

تطمن سے 67 ہزار جبکہ تاکد مراکز سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے رجوع کیا (فوٹو: ٹوئٹر)
جازان ریجن میں وزارت صحت کے سینٹرز ’تاکد‘ اور ’تطمن‘ سے مستفیض ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے جازان ریجن کے حوالے سے کہا ہے کہ ’تطمن‘ کلینکس سے 67 ہزار 375 جبکہ ’تاکد‘ مرکز سے ایک لاکھ 92 ہزار 244 افراد نے کورونا ٹیسٹ کے لیے رجوع کیا۔

تمام ریجنز میں ٹیسٹ کے لیے ڈرائیوان کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

تطمن سینٹر میں کوئی بھی شخص جسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا جاکر اپنا ٹیسٹ کراسکتا ہے جبکہ ’تاکد ‘ سینٹر ان افراد کے لیے ہے جنہیں بظاہر کورونا کی علامات جن میں تیز بخار، گلے میں درد، سونگھنے اور ذائقے کے احساس کا ختم ہونا، سینے میں درد یا سانس لینے میں تکلیف نہیں وہ کورونا ٹیسٹ کےلیے ’صحتی ‘ ایپ کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کر کے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے مملکت میں وزارت صحت کی جانب سے کورونا کی وبا کے آغاز سے ہی تمام ریجنز میں متعدد ٹیسٹ سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں کورونا کا مفت ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

 ٹیسٹ کی رپورٹ 72 گھنٹے کے اندر موبائل پر ارسال کی جاتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت صحت نے پلے سٹور پر صحتی ایپ اپ لوڈ کی ہے جس انسٹال کرکے ’تاکد ‘ سینٹر کے لیے وقت حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تاکد اور تطمن سینٹرز مستقل عمارتوں کے علاوہ موبائل یونٹس کے نظام کے تحت بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ ڈرائیوان کی سہولت بھی مختلف شہروں میں فراہم کی گئی ہے جہاں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے دیے جا سکتے ہیں۔
وزارت کے مراکز کی جانب سے ٹیسٹ کی رپورٹ 72 گھنٹے کے اندر موبائل فون پر ارسال کی جاتی ہے۔

شیئر: