Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا فلاور میلے میں پھولوں سے بنی شاہ سلمان کی تصویر

تصویر بنانے میں ہزاروں رنگ برنگے پھول استعمال کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
الاحسا کمشنری کے تیسرے روایتی فلاور فیسٹول میں ہزاروں  قدرتی پھولوں سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تصویر انتہائی مہارت سے بنائی گئی ہے۔
فلاور فیسٹول کے مرکزی پارک میں بنائی گئی تصویر کو دیکھ کر یہ گمان کرنا مشکل ہے کہ اسے قدرتی پھولوں سے بنایا گیا ہوگا۔ تصویر دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ پینٹنگ ہوگی۔
اخبار 24 کی اطلاع کے مطابق الاحسا کمشنری میں تیسرے پھول میلے کا آغاز 6 جنوری بروز جمعرات کوکیا گیا جو 15 جنوری 2022 تک جاری رہے گا۔

تصویر کو دیکھ کریہ گمان کرنا مشکل ہے کہ اسے پھولوں سے بنایا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

میلے میں آنے والوں کا کہنا ہے کہ تصویر کو اس قدرمہارت سے تیار کیا گیا ہے کہ اسے دیکھ کرفنکاروں کے کمال فن کی داد دیئے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔

شیئر: