Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 7 جنوری: پاکستان میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 239 روپے ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 176.92 سے کم ہو کر 176.67 روپے ہوگئی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 239.10، آسٹریلین ڈالر 126.24، سعودی ریال 47.07، اماراتی درہم 48.09، کویتی دینار 583.56، عمانی ریال 458.91 اور بحرینی دینار 468.61 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178 اور قیمت فروخت 179.2 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 اور قیمت فروخت 47، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.5 اور قیمت فروخت 50 روپے رہی۔
پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 239 روپے اور قیمت فروخت 241.3 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں