Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  قرنطینہ خلاف ورزی پر2 لاکھ ریال جرمانہ اور قید

قرنطینہ خلاف ورزی پر2 لاکھ ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ہاؤس آئسولیشن اور قرنطینہ  ضوابط کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے-  
پبلک پراسیکیوشن نے  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر توجہ دلائی ہے کہ اگر کورونا کے مریض یا ان سے ملنے والے یا کورونا کے ممکنہ مشکوک مریض کو آئسولیشن یا قرنطینہ کا پابند کیا گیا ہو تو انہیں چاہئے کہ وہ اس کی پابندی کریں- 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ آئسولیشن یا قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ اور دو برس تک قید کی سزا مقرر ہے- خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ اور قید کی سزا دگنی ہوجائے گی- 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ اگر آئسولیشن یا قرنطینہ کی خلاف ورزی کا ارتکاب اگر کسی غیرملکی نے کیا تو جرمانے اور قید کی سزا کے بعد اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائےگا۔

توکلنا ایپ پرہرشخص کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 

واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس کے حوالے سے اسمارٹ فون پر’توکلنا‘ اور’صحتی‘ ایپ پرلوگوں کا اسٹیٹس اپ لوڈ کیاجاتا ہے۔
توکلنا ایپ پر کورونا میں مبتلا افراد کو قرنطینہ کرنے کے احکامات بھی صادر کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے خود کارسسٹم کے تحت توکلنا ایپ کے کنٹرول روم سے  مریض کی نگرانی کا عمل جاری رہتا ہے جیسے ہی مریض مقررہ مقام سے باہر نکلتا ہے کنٹرول روم کو اس کے بارے میں اطلاع ہو جاتی ہے۔
کنٹرول روم کی جانب سے مریض کے موبائل پرانتباہی پیغام ارسال کیاجاتا ہے اگر وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے مقام پرنہیں پہنچتا تو اسکے بارے میں قریب ترین سیکیورٹی اہلکاروں کو مطلع کردیاجاتا ہے۔
خود کارسسٹم کے علاوہ عوامی مقامات پرجانے کےلیے توکلنا ایپ کا اسٹیٹس بھی دکھانا لازمی ہوتا ہے۔ توکلنا اسٹیٹس میں ایسے افراد کا ’بارکوڈ‘ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کورونا سے متاثر ہے۔

شیئر: