Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویانا: سعودی مندوب کی ملاقاتیں، ایرانی ایٹمی مذاکرات پر بات چیت

شہزادہ عبداللہ بن خالد نے امریکی ایلچی برائے ایران روبرٹ میلی سے ملاقات کی- (فوٹو رویٹر)
ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے یہاں تعینات سعوی عرب کے مستقل مندوب شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان نے جمعے کو پہلے روسی مندوب اور اس کے  بعد امریکی ایلچی برائے ایران روبرٹ میلی سے ملاقات کی-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی مندوب نے گزشتہ روز فرانسیسی وفد کے سربراہ فلپ ایریرا سے بھی ملاقات کی تھی-

خلیج میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا- (فوٹو العربیہ)

شہزادہ عبداللہ بن خالد نے روسی مندوب سے ملاقات کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کی تازہ صورتحال دریافت کی-
روسی مندوب نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے سعودی مندوب کے ساتھ خلیج کے علاقے میں امن وامان کے مطالبے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا-
شہزادہ عبداللہ بن خالد نے اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی عرب ویانا مذاکرات اور وہاں ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات پر نظر رکھے ہوئے ہے-

سعودی مندوب نے اس سے قبل روسی مندوب سے ملاقات کی تھی- (فوٹو العربیہ)

یاد رہے کہ ایران، برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کررہا ہے- امریکہ مذاکرات میں  بالواسطہ طریقے سے شامل ہے- اپریل  2021 میں مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا تھا- جون میں مذاکرات کا سلسلہ معطل ہونے سے قبل 7 دور منعقد ہوچکے تھے- مذاکرات کا نیا سلسلہ نومبر میں دوبارہ شروع ہوا- تاہم متعلقہ فریق اب تک ایٹمی معاہدے کی بحالی کی راہ میں درپیش تمام رکاوٹیں دور کرنے کے فارمولے پر متفق نہیں ہوسکے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: