Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، امارات اور امریکہ کی سوڈان کے لیے امن اقدام کی حمایت

’سوڈانی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ  اقتدار کی پر امن منتقلی کا عمل بحال کرنے کا موقع ضائع نہ ہونے دیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن اقدام کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور برطانیہ نے حمایت کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق  چاروں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈانی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ  اقتدار کی پر امن منتقلی کا عمل بحال کرنے کا موقع ضائع نہ ہونے دیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں اقوام متحدہ کا اینیشیٹو جمہوریت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک سوڈانی عوام کی خواہشات، آزادی اور خوشحالی کو مستحکم کرنے کے لیے کے لیے کوششیں جار رکھیں گے۔
 

شیئر: