Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ اجازت نامے میں ترمیم اور منسوخی کب تک ممکن؟

اجازت نامہ 4 گھنٹے قبل تبدیل کیا جا سکتا ہے- (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرانے والوں سے کہا ہے کہ اگر وہ اجازت نامے کی تاریخ میں کوئی ترمیم کرنا چاہتے ہوں تو اس کا مقررہ وقت شروع ہونے سے پہلے کرا سکتے ہیں- اجازت نامے کا وقت شروع ہونے پر ترمیم نہیں کرائی جا سکتی-
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کی تاریخ میں ترمیم کی سہولت میسر نہیں ہے- اگر پرمٹ ہولڈر اجازت نامہ منسوخ کرانا چاہتا ہو تو اجازت نامے کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل منسوخ کرا سکتے ہیں اور نیا اجازت نامہ جاری کرا  سکتے ہیں-
وزارت نے کہا ہے کہ  اگر پرمٹ ہولڈر نے اجازت نامے  کا وقت شروع ہونےکے بعد اسے منسوخ کرایا تو ایسی صورت میں اسے نیا اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری ہوگا اس سے قبل نہیں-
وزارت حج و عمرہ نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے متعدد زمروں کے عمرہ پرمٹ ہولڈرز کے اجازت نامے معطل کیے جا سکتے ہیں-
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ دعوی سراسر افواہ ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں- جس کسی کو عمرے کا اجازت نامہ مل چکا ہے وہ موثر ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: