Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی پارلر میں کیمرے لگانا جرم، متعدد سزائیں مقرر

پارلر دو ہفتے کے لیے سیل بھی ہوسکتا ہے- (فوٹو اخبار 24)
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی کیمرے نصب کرنا قابل سزا عمل ہے- بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی کیمرے نصب کرنا خلاف قانون ہے- سعودی قانون نے اس پر سزا مقرر کی ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات نے  بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بیوٹی پارلرز میں سی سی کیمروں کی تنصیب پر سزاؤں کا نفاذ  پندرہ جنوری  2022 مطابق 12 جمادی الثانی 1443ھ سے ہوگا- اس کی خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہے-
وزارت نے توجہ دلائی کہ سی سی کیمروں کی تنصیب پر مزید سزائیں بھی دی جائیں گی- دو ہفتے تک بیوٹی پارلر سیل کیا جائے گا- خلاف ورزی کی اصلاح کی بابت اطمینان حاصل کیا جائے گا اور خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: