’مجھے سعودی پاسپورٹ چاہیے‘: برطانوی سیاح
برطانوی شہری ڈیوڈ دنیا بھر کی سیر کرچکے ہیں (فوٹو: ایم بی سی)
مملکت میں مقیم برطانوی سیاح ڈیوڈ نے کنگ عبدالعزیز کیمل میلے ایڈیشن 6 میں شرکت کے دوران سعودی میڈیا کے نمائندے کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ ’میں برطانوی پاسپورٹ کے بجائے سعودی پاسپورٹ ہولڈر بننا چاہتا ہوں- سعودی شہری بڑے مہذب ہوتے ہیں۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈیوڈ نے ایم بی سی چینل کی باتصویر رپورٹ میں کہا کہ ’وہ دنیا بھر کی سیر و سیاحت کرچکے ہیں مگر انہیں اتنے پیار کرنے والے لوگ مملکت کے سوا کہیں نہیں ملے۔‘ وہ کنگ عبدالعزیز کیمل میلے میں سعودی عرب کا قومی لباس زیب تن کرکے پہنچے ہوئے تھے-
برطانوی سیاح نے آرزو ظاہر کی کہ ’کاش وہ زندگی بھر مملکت میں رہ سکیں، اگر انہیں برطانوی پاسپورٹ کی جگہ سعودی پاسپورٹ کا اختیار دیا گیا تو وہ سعودی پاسپورٹ ہولڈر بننا پسند کریں گے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں