مٹھائی کی دکانوں کے لیے ریاض میونسپلٹی کی پابندیاں
مٹھائی کی دکانوں کے لیے ریاض میونسپلٹی کی پابندیاں
بدھ 12 جنوری 2022 5:31
مٹھائی مصنوعات منظم شکل میں رکھی جائیں (فوٹو‘ اخبار 24)
ریاض میونسپلٹی نے حلویات (کینڈی شاپس) پر پابندی لگائی ہے کہ وہ مٹھائی کی تیاری میں شامل عناصر کی تفصیلات ڈبوں پر تحریر کریں اور مصنوعی مٹھاس والی اشیا استعمال کرنے سے پرہیز کریں-
اخبار 24 کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے تاکید کی ہے کہ مٹھائیوں کی دکانوں کے مالکان ڈبوں اور ان کے ریپر کے ساتھ ایک کارڈ چسپاں کریں جس میں مٹھائی کی نوعیت، اس میں شامل غذائی عناصر، استعمال کے طور طریقے، قابل استعمال ہونے اور استعمال کی آخری تاریخ درج ہو، نیز مٹھائی تیار کرنے والے ادارے کا نام بھی تحریر کریں-
ریاض میونسپلٹی نے حلویات کی شاپس کے مالکان سے کہا کہ وہ مٹھائیوں کے ڈبے مطلوبہ طریقے سے ذخیرہ کریں- تمام کارکن ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ہی کام کریں- مٹھائیوں میں زہریلےِ، مضر صحت اور انجانے عناصر شامل نہ کیے جائیں-
ریاض میونسپلٹی نے دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ دکان پر اپنا نام، پتہ، رابطہ نمبر اور تجارتی مارکہ تحریر کریں- کسی بھی قسم کی مٹھائی کا ڈبہ خراب حالت میں نہ ہو، انسانی استعمال کے قابل ہو، تمام ڈبے ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہوں- تمام مٹھائی مصنوعات منظم شکل میں رکھی جائیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں