Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث 1800 نرسریاں اور600 نجی سکول بند ہوگئے

’غیر ملکی طلبہ کی فیسوں میں رعایت کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بھی تخفیف کرنی چاہئے‘ (فوٹو: سیدتی)
مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس میں نجی تعلیم کمیٹی کے نائب سربراہ ڈاکٹر فہد حمد بن یمین نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے باعث اب تک 1800 نرسریاں اور 600 نجی سکول بند ہوچکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بچوں کی سکولوں میں حاضری سے اس شعبے میں دوبارہ تیزی آئے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نجی سکول اور نرسریاں کورونا کے باعث گزشتہ دو سال سے بہت متاثر ہیں، اب وقت آگیا ہے ان کی مدد کی جائے‘۔
’غیر ملکی طلبہ کی فیسوں میں رعایت کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بھی تخفیف کرنی چاہئے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا سے پہلے نجی سکولوں کی تعداد 7500 تھی، اب 6900 رہ گئی ہے جبکہ طلبہ کی مجموعی تعداد میں بھی 5 لاکھ کی کمی ہوئی ہے‘۔
 
انہوں نے کہا ہے کہ ’نجی سکولوں کے فروغ کے لیے الگ سے نگراں اداروں کے قیام کی ضرورت ہے‘۔
’نجی سکولوں اور نرسریوں میں ضابطے کے تقرر اور سعودائزیشن کی شرح مقرر کرنے کے لیے بھی قانون سازی کی ضرورت ہے‘۔

شیئر: