Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور کلثوم نواز46سال ،ایک ساتھ

لاہور.. وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز نے شادی کے 46 برس مکمل ہونے پر کیک کاٹا ۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والدین کی شادی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیار و محبت کی بہت سی کہانیاں ہیں لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اس دنیا میں کوئی شے پرفیکٹ نہیں لیکن میرے والدین کا معاملہ مختلف ہے۔ ماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ۔ مریم نواز کے مطابق تقریب کا اہتمام دادی کے گھر کیا گیا تھا ۔

 

شیئر: