Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9ماہ سے قید فلسطینی بزرگ رہنما نے جیل میں کتابیں لکھ لیں

مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں)مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی لیڈر الشیخ راید صلاح صہیونی عدالت کی طرف سے سنائی گئی 9 ماہ کی قید کے تحت جزیرہ نما النقب میں’ ’رامون‘‘ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔حال ہی میں ان کے وکیل اور فلسطینی قانون دان ایڈوکیٹ خالد زبارقہ نے الشیخ راید صلاح سے جیل میں ملاقات کی ہے جس کے بعد میڈیا کو الشیخ راید صلاح کی اسیری کے بارے میں بتایا کہ ان کو انتہائی سخت سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے۔ ان کی کوٹھڑی کے اطراف بڑی تعداد میںمسلح اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکار متعین کئے گئے ہیں مگر کال کوٹھڑی کے اندر پابند سلاسل فلسطینی رہنماء صہیونی پابندیوں سے بالکل بے پرواہ ہیں۔ وہ مسلسل عبادت و ریاض، مطالعہ، تلاوت کلام پاک ، تالیف وتصنیف اور شاعری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اسیری کے 4 ماہ میں 32 رجسٹروں پر عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بہت کچھ لکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عالم اسلام، فلسطین، القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے 13 نظمیں بھی لکھی ہیں۔

شیئر: