Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں اسلامی نشید میلہ

مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ میں اسلامی نشید میلہ شروع ہوچکا ہے۔ میلے میں شرکت کیلئے اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے معروف خوش الحان افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ میلہ کنگ فہد پارک کے ہال میں منعقد ہورہا ہے۔ میلے کے منتظمین کا کہناہے کہ اسلامی نشید میلہ مدینہ منورہ میں پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے۔ میلے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے شریک ہیں۔نشید سننے کیلئے مدینہ منورہ کے رہائشیوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں منعقد ہونے والا اسلامی نشید میلہ ایک ہفتے تک جاری رہیگا۔

شیئر: