Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانڈریز کے نئے ضوابط جاری، خلاف ورزی پر جرمانہ ڈبل

مختلف خلاف ورزیوں پر الگ الگ جرمانے ہیں- (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت بلدیاتی امور دیہی ترقی و ہاؤسنگ نے لانڈریز کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ تفتیش کا آغاز بروز ہفتہ 15 جنوری سے کیا جائے گا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق لانڈریز مالکان کو خبردار کیا ہے کہ احتیاطی امور کے تحت مقررہ ضوابط پرعمل کرنا ضروری ہے خلاف ورزی پر دو ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔  
مزید پڑھیں
 جاری کیے گئے ضوابط کے مطابق دھلائی کے لیے آنے والے کپڑے براہ راست زمین پر رکھنا غیر قانونی ہے جس پرایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 
لانڈری میں آنے والے کپڑوں کو مخصوص باسکٹ میں رکھا جائے تاکہ کپڑے آلودہ نہ ہوں اور جراثیم سے محفوظ رہیں۔ 
 خلاف ورزی کے حوالے سے وزارت کا مزید کہنا تھا کہ لانڈریز کو ضوابط کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ دوسری بار خلاف ورزی ریکارڈ ہونے کی صورت میں جرمانے کی رقم ڈبل کر دی جائے گی۔ 
لانڈری میں عارضی چھت پر کپڑے دھونے کا انتظام کرنا غیر قانونی شمار کیا جائے گا۔ دکان کے بالائی حصے کو تقسیم کرتے ہوئے عارضی چھت بنانے (دوچھتی) سے دکان میں ’سیلن‘ پیدا ہوجاتی ہے جس سے جراثیم وہاں جمع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ 
ایسی ڈبل چھت لانڈری کے استعمال کے لیے منع ہے- ایسا کرنے پر جرمانہ 2 ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے۔ دوبارہ خلاف ورزی ریکاڈ کیے جانے پر جرمانے کی رقم ڈبل کی جاسکتی ہے۔ 
مزید پڑھیں
واضح رہے وزارت بلدیات کی جانب سے مختلف شعبوں کے لیے ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے اس بارے میں وزارت نے متعدد تفتیشی ٹیمیں بھی مقرر کی ہیں۔ 
تفتیشی ٹیمیں مقررہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے دکانداروں کو مطلع کرتی ہیں- بعدازاں وہی خلاف ورزی دہرائے جانے کی صورت میں جرمانہ کیا جاتا ہے۔
لانڈریز کے لیے جاری کیے جانے والے نئے ضوابط کے تحت انہیں اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ دھلائی کے لیے لائے جانے والے کپڑے براہ راست فرش پرنہ رکھیں بلکہ انہیں مخصوص باسکٹ میں ڈالیں تاکہ کپڑوں کو جراثیم نہ لگیں۔ 
علاوہ ازیں کپڑے دھونے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: