Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلف سروس لانڈری متعارف کرانے کی تیاری

  سیلف سروس لانڈری کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا) 
سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے کہا ہے کہ جلد ہی سعودی عرب میں  سیلف سروس لانڈری کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں سیلف سروس لانڈری عام ہیں جبکہ سعودی عرب میں اس کا رواج نہیں ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق وزارت بلدیات نے ایک بیان میں کہا کہ سیلف سروس لانڈری سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ اور سعودی عرب میں رائج لانڈری سسٹم سے مختلف ہوں گی۔

سیلف سروس لانڈری سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہوگی(فوٹو سوشل میڈیا) 

صارفین کو خودکار سسٹم کے تحت کپڑے دھلیں گے اور خشک ہونے کے بعد ان پر استری ہوگی۔ صارفین مقررہ فیس ادا کرکے  یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔  
نئے لانڈری سسٹم کے مطابق صارفین کپڑوں کی دھلائی اور صفائی کے دوران لانڈری میں بھی بیٹھ سکتے ہیں اور مقررہ وقت پر جاکر اپنے کپڑے واپس بھی لاسکتے ہیں۔ دونوں طرح کی سہولیات مہیا ہوں گی۔ 
سیلف سروس لانڈری کے دو حصے ہوں گے۔ زیریں حصہ ایک میٹر سے زیادہ اونچا نہیں ہوگا جبکہ بالائی حصہ شفاف شیشے کا ہوگا۔ جس کے ذریعے اندرونی منظر دیکھا جاسکے گا۔  

صارفین مقررہ فیس ادا کرکے سہولت حاصل کرسکیں گے۔ (فوٹو سوشل میڈیا) 

لانڈری پر ایک کارکن سروس منظم کرنے کے  لیے تعینات ہوگا۔ وہ واشنگ مشین کے استعمال، کپڑوں کو خشک کرنے، درجہ حرارت متعین کرنے کی رہنمائی کرے گا۔ لانڈری میں رہنما بورڈ بھی نصب ہوگا جس پر کپڑوں کی درجہ بندی سے متعلق ہدایات درج ہوں گی۔
لانڈری میں کپڑوں کی دھلائی، انہیں خشک کرنے اور ترتیب دینے والے سیکشن الگ ہوں گے۔ مشینیں بھی الگ حصوں میں رکھی ہوئی ہوں گی جبکہ راہداریاں کشادہ ہوں گی۔

شیئر: