Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز میں اضافہ، 4 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ

اب تک 7 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3068 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد اب کورونا کے کل مریض 7 لاکھ 99 ہزار  65 ہوگئے ہیں-

کورونا سے اب تک کل اموات 2185 ہوچکی ہیں- (فوٹو وام)

وزارت صحت کے مطابق کورونا سے شفا پانے والوں کی تعدا د 1226 رہی اس طرح کل صحت یاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار 31 تک پہنچ گئی ہے- 3 افراد کی جمعے کو موت واقع ہوئی اس  طرح اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 2185 ہوچکی ہے-
وزارت صحت کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 24 ہزار 861 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں-
امارات کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13 ہزار  432 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی- اس طرح اب تک کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار 966  خوراکیں دی جاچکی ہیں-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: