Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور کویت میں کورونا کیسز میں اضافہ

کویت میں کورونا سے اب تک 2474 اموات ہوچکی ہیں- (فوٹو عرب نیوز)
اماراتی  وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2683 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ۔
دوسری جانب کویت میں جمعرات کو کورونا کے 4883 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے-
امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے  وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشما رکے حوالے سے بتایا ہے  کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متحدہ عرب امارات میں  2683 نئے کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 997 ہوچکی ہے۔
کورونا سے شفایابی کے تناسب میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز 1135 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک اس مرض سے صحت یاب افراد کی مجموعی  تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 805 تک پہنچ گئی-  کورونا سے جمعرات کو ایک مریض کی موت واقع ہوئی- اس طرح اب تک مرنے والوں کی کل تعداد  2182 ہوچکی ہے-

امارات میں کورونا سے اب تک 2182 افراد کی موت ہوچکی ہے- (فوٹو وام) 

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 7 ہزار 767 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
دوسری جانب کویت کی وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے 4883 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 792 افراد صحت یاب ہوئے ہیں- کویت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 430 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد  4 لاکھ 16 ہزار 400 ہے- اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 2474 ہوچکی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: