Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے تیونس کو طبی امداد کی نئی کھیپ

’تازہ طبی امداد میں 160 ٹن سیال آکسیجن بھی شامل ہے‘ ( فوٹو: واس)
کورونا کے انسداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے طبی امداد کی تازہ کھیپ تیونس پہنچ گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تازہ طبی امداد میں 160 ٹن سیال آکسیجن بھی شامل ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت آنے والی امدادی کھیپ تیونس کے بندر گاہ پہنچنے پر سعودی سفیر علی مرابط نے استقبال کیا۔
اس موقع پر تیونسی ایوان صدارت کے نمائندگان کے علاوہ مقامی حکام بھی موجود تھے۔
کنگ سلمان سینٹر نے کہا ہے کہ ’طبی امدادی سامان میں سیال آکسیجن کے علاوہ مختلف طبی آلات اور ادویہ شامل ہیں‘۔

شیئر: