Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 5 ہزار 281 نئے مریضوں کی تصدیق

’24 گھنٹوں کے دوران دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8905 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو کورونا کے پانچ ہزار 281  نئے مریضوں کی تصدیق  کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 609953 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 2996 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 561542 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹوں کے دوران دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8905 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’مختلف ہسپتالوں میں 310 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: