Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النعیریہ میلے میں بری افواج کی شرکت، بھاری اسلحہ کی نمائش

’ہتھیار اور ٹینک کی خصوصیات سے آگاہ کیا جاتا ہے نیز لوگوں کو تصاویر بنانے کی بھی اجازت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
النعیریہ میلے میں سعودی عرب کی بری افواج نے شرکت کرتے ہوئے متعدد بھاری اسلحہ کی عوام کے لیے نمائش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بری افواج نے گزشتہ سال بھی النعیریہ میلے میں متعدد اسلحہ کی نمائش کی تھی۔
میلے میں بری افواج کے نگران بریگیڈیئر عشری بن حمد الحماد نے کہا ہے کہ ’میلے میں شرکت دراصل مسلح افواج اور عوام الناس کے درمیان قربت پیدا کرنے کی وجہ سے ہے‘۔
’میلے میں متعدد قسم کے جدید ٹینک نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں جن میں سے بعض لڑاکا ہے جبکہ بعض مقامی طور پر تیار کئے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عوام الناس کو بری افواج کے جدید ترین اسلحہ سے بھی متعارف کرایا گیا ہے جس مسلح افواج کے زیر استعمال ہیں‘۔
’میلے میں آنے والوں کو ہر ہتھیار اور ٹینک کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے نیز لوگوں کو اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنانے کی بھی اجازت دی جاتی ہے‘۔
ادھر میلےمیں آنے والوں کی بڑی تعداد مسلح افواج کی طرف سے بھاری اسلحہ کو دیکھنے آرہی ہے۔

شیئر: