Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں ڈرون کےذریعےپودوں کےبیج پھیلانےکی مہم

بیج پھیلانےکی کارروائی’گرین سعودی عرب انیشیٹو‘ کا حصہ ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
تبوک ریجن میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزرائل ریزروڈویلپمنٹ اتھارٹی نے’ڈرونز‘ کے ذریعے موسمی پودے اگانے کےلیے بیج پھیلانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق تبوک ریجن کےعلاقے’القلیبہ‘ میں بیج پھیلانے کی مہم کو’آئیےکل کو سرسبزبنانے کےلیے پھیلائیں‘ کاعنوان دیا گیاہے۔
پودے اگانے کےلیے بیج پھیلانے کی مہم کا آغازکل بروز’اتوار‘16 جنوری سے کیاجائے گا۔ بیج پھیلانے کی کارروائی’گرین سعودی عرب انیشیٹو‘ کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت میں شجرکاری کوفروغ دینا اورعلاقوں کوسرسبز وشاداب بنانا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیزرائل ریزروڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ دارکا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ رقبے پرپودے اگانا ہے تاکہ وسیع علاقے کو سرسبزوشاداب بنایا جاسکے۔
گرین سعودی عرب اورسرسبز مشرق وسطی سعودی عرب کے ویژن 2030 کا بنیادی ہدف ہے۔ مہم کے ذریعےمعاشرے میں شجرکاری کی افادیت اور اہمیت کو بھی اجاگرکرنا ہے

شیئر: