Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں شجر کاری مہم کے لیے ڈرونز کا استعمال

پہاڑی مقامات پر بیج گرانے کا عمل جاری ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ فارمز کی ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے وسیع علاقے میں شجرکاری کی مہم کے حوالے سے ڈرونز استعمال کرتے ہوئے نباتات کے بیج گرائے جا رہے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں شجرکاری کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ جنگلات کے امور سے متعلق کمیٹی کی جانب سے مخصوص علاقوں میں موسمی درختوں کے بیج گرانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

20 لاکھ مربع میٹر زمین پر چار اقسام کے پودوں کی کاشت کی جا رہی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

کمیٹی کی جانب سے الاما ترکی کے فارمز والے علاقے میں 20 لاکھ مربع میٹر زمین پر چار اقسام کے پودوں کی کاشت کے لیے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے وہاں بیج گرانے کا پروگرام شروع کیا ہوا ہے۔
ڈرونز کے ذریعے بیج گرانے کا مقصد وقت کی بچت ہے جبکہ اس عمل کے دوران اضافی افرادی قوت بھی درکار نہیں ہوتی اور بڑے رقبے پر پودوں کے بیج گرائے جاسکتے ہیں۔

موسمی درختوں کے بیج بکھیرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے( فوٹو ایس پی اے)

جنگلات کے امور کی ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے پہاڑی مقامات پربھی بیج گرانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈرونز کا استعمال کافی مفید ثابت ہو رہا ہے۔
جنگلات کے ترقیاتی امور کی کمیٹی جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شجر کاری کے منصوبے پرعمل پیرا ہے تاکہ محدود وقت کے اندر زیادہ سے زیادہ رقبے پرشجر کاری کے منصوبے پرعمل کیا جاسکے۔

شیئر: