Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کی مدد کرنے والے 2 سعودی گرفتار

16 دراندازوں کو سہولت فراہم کی تھی- (فوٹو عرب نیوز)
جازان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ الدرب کمشنری کی پولیس نے سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 16 افراد کو رہائش اور سفر کی سہولتیں فراہم کرنے پر دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا-
شہریوں نے یمن، صومالیہ اور ایتھوپیا کے دراندازوں کو سفر اور رہائش کے لیے 2 گاڑیوں اور ایک مکان کا انتظام کیا تھا-
ایس پی اے کے مطابق الدرب کمشنری کی پولیس نے سعودی شہریوں اور دراندازوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی اور سعودی شہریوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا-
پولیس ترجمان نے توجہ دلائی کہ جو شخص بھی وہ سعودی شہری ہو یا مقیم غیرملکی مملکت کے سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دراندازی یا اندرون مملکت سفر یا اندرون ملک رہائش سمیت کسی بھی قسم کی کوئی سہولت کسی بھی شکل میں فراہم کرے گا اسے پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا-
علاوہ ازیں سفر اور رہائش میں استعمال ہونے والے مکان اور گاڑی کو ضبط کرلیا جائے گا جبکہ تشہیر بھی کی جائے گی-
پولیس ترجمان نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنا قابل سزا سنگین جرم ہے- سب لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سرحدی امن قانون اور اقامہ و ملازمت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی بابت مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں  999 اور 996 پر رابطہ کرکے مطلع کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: