Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائم میں ملوث 5 شہری اور ایک درانداز گرفتار 

ملزمان نے مختلف وارداتوں میں 2 لاکھ ریال سے زائد کا سامان چوری کیا (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’گھر، دکان اور گاڑیوں میں چوری کرنے والے 5 سعودی شہریوں اور ایک درانداز کو گرفتار کرلیا گیا-‘
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’مکہ ریجن کے مختلف مقامات سے وارداتوں کی رپورٹس مل رہی تھیں-‘
پولیس ترجمان نے کہا کہ ’سپیشل ٹیم تشکیل دے کر واردات کرنے والوں پتا لگایا گیا جن میں 5 سعودی شہری ملوث تھے۔‘
ملزمان عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں- ایک درانداز بھی ان کے ساتھ ملا ہوا تھا- 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’چوروں نے 2 لاکھ 23 ہزار ریال مالیت کا سامان چوری کیا- گاڑیوں سے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا بھی چوری کررہے تھے-‘
پولیس ترجمان کے مطابق ’غیر ملکی درانداز اور پانچ سعودی شہریوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔‘

شیئر: