Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کا ایثار، عزیزہ کو گردہ عطیہ کر دیا

خاتون کافی عرصہ سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں (فوٹو، ٹوئٹر)
خمیس مشیط کے رہنے والے سعودی شہری نے ایثار کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنا گردہ رشتہ دار خاتون کوعطیہ کر دیا۔ خاتون کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
سبق نیوز نے خمیس مشیط میں رہنے والے سعودی سعید سالم الشھرانی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی ایک عریزہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
خاتون کے بھائیوں نے اپنی بہن کو ان کی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کرنا چاہا مگر ان میں سے کسی کے گردے کی میڈیکل میچنگ نہیں ہوئی۔
الشھرانی نے بتایا کہ متاثرہ عزیزہ کے بارے میں جب معلوم ہوا کہ ان کے لیے گردے کا بندوبست نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی تکلیف بڑھتی گئی۔
عزیزہ کی تکلیف دیکھ کرالشھرانی نے اپنے گردے کے پیشکش کی جس پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ میں الشھرانی کا گردہ مریضہ سے میچ کر گیا جس پر ان کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔

شیئر: