Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جاپانی جازان میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں‘

جاپانی سرمایہ کار جازان آئیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر فومیو ایوای نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات اہم ہیں اور 65 برس سے کہیں زیادہ پرانے ہیں۔ دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات قائم ہونے  کے بعد سے سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں رشتے استوار کیے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جاپانی سفیر نے کہا کہ خواہش ہے کہ سعودی عرب اور اس کے عوام مزید ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیں گے کہ وہ جازان آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کے امکانات اپنے طور پر جائزہ لیں۔

جاپان سے سعودی درآمدات 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ (فوٹو سبق)

جاپانی سفیر نے توجہ  دلائی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جاپان کے لیے سعودی برآمدات  33 ارب ڈالر اور جاپان سے سعودی درآمدات 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ 
جازان ایوان تجارت کے چیئرمین خالد الصایغ، کونسل کے ارکان اور سیکریٹری جنرل نے جاپانی سفیر کا ایوان تجارت آنے پر خیرمقدم کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے گہرے اور منفرد تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ملک ایک دوسرے سے اچھا تعاون کر رہے ہیں۔ 
جاپانی سفیر نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران سعودی جاپانی تعلقات خصوصا تیل کے کاروبار اور تجارتی لین دین میں آگے بڑھے ہیں۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: