Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قریہ زمان آمد پر جاپانی سفیر کا سعودی رقص، ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر فومیو ایوای  نے  سعودی لباس پہن کر ’قریہ زمان‘ (پرانے دور کی عرب بستی) کا دورہ کیا- وہاں وہ مملکت کے رسم و رواج، پرانے عوامی آرٹ کے تحفظ کے  لیے کی جانے والی کوششیں دیکھ کر خوش ہوئے-

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے (فوٹو: عاجل)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق جاپانی سفیر نے قریہ زمان میں سعودی لباس پہن کر عوامی رقص میں حصہ لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو وائرل ہورہی ہے-
جاپانی سفیر ویڈیو میں سعودی عرب کا عوامی رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں- انہوں نے اس حوالے سے تصویر پر کیپشن میں تحریر کیا کہ ’میں نے آج رات اپنی بیگم کے ہمراہ قریہ زمان کا دورہ کیا- یہ قریہ سعودی انجمن برائے ثقافت و آرٹ کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔‘
جاپانی سفیر نے کیپشن میں یہ بھی تحریر کیا کہ ’میں نے مملکت میں تاریخی آرٹ اور رسم و رواج کے تحفظ کے لیے جو کوششیں ہورہی ہیں ان کا بھی مشاہدہ کیا- مجھے یقین ہے کہ ہر معاشرے میں حقیقی ترقی آباؤ اجداد کے ورثے اور اقدار کو برقرار رکھ کر ہی آ سکتی ہے‘-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: