Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان میں ایک برس سے کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا‘

پاکستان میں پولیو کا آخری کیس رپورٹ ہوئے آج 27 جنوری کو ایک برس ہوگیا ہے۔ ایسا ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے لیکن پولیو کے خلاف کام کرنے والے اب بھی کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔
انسداد پولیو ورکرز آج بھی پاکستان کے شہر مردان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ 
پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا تھا، لیکن افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد ان واقعات میں کمی آئی ہے۔
 

شیئر: