Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ ویزے کی مدت میں اضافہ ممکن ہے؟

عمرہ ویزہ 30 دن کےلیے جاری کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ پرآنے والوں کے ویزے کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔ ویزے کی مدت 30 دن کی ہوتی ہے۔
عاجل نیوز نے وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹرپردریافت کیے جانے والے ایک سوال جس میں پوچھا گیا تھا کہ عمرہ ویزے پرآنے والے کے ویزے میں توسیع ممکن ہے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے عمرہ ویزے کی مدت 30 دن کی ہوتی ہے جس میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حرم مکی الشریف میں نماز باجماعت یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو آن لائن پرمٹ جاری کرانا لازمی ہوتا ہے ۔
پرمٹ کی شرط نہ صرف بیرون ملک سےآنے والوں پرعائد ہوتی ہے بلکہ سعودی شہریوں اوریہاں رہنے والے غیر ملکیوں کےلیے بھی ضروری ہے۔
عمرہ پرمٹ کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتے۔ علاوہ ازیں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ 12 برس سے کم عمربچوں کو بھی حرم مکی الشریف میں لے کرجانا منع ہے۔
شہریوں اورغیر ملکیوں کےلیے عمرہ پرمٹ کے اجرا کی بنیادی شرط ویکسین یافتہ ہونا ہے ۔ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی اورتوکلنا ایپ پرانکا اسٹیٹس امیون نہیں انہیں عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیاجاتا۔

شیئر: