Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ اور سیاحتی ویزے پر آنے والے ’عمرہ پرمٹ ‘حاصل کر سکتے ہیں؟

توکلنا ایپ پرامیون ہونا بنیادی شرط ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ اور سیاحتی ویزے پرمملکت آنے والے مقررہ تین شرائط کے تحت عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ٹوئٹرپر’وزٹر‘اور ’ٹورسٹوں‘ کے لیے عمرہ پرمٹ کی شرائط کا ذکرکرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وزٹ اورسیاحتی ویزے پرمملکت آنے والوں کےلیے مقررہ 3 شرائط پورا کرنا ضروری ہیں جن میں اولین شرط وزارت داخلہ کے ’ابشر‘ پورٹل پررجسٹرہونا ہے۔
وزارت حج نے مزید کہا ہے کہ آنے والے زائرین اور سیاح عمرہ کرنے کے لیے وزارت کے پورٹل ’اعتمرنا ‘ سے پرمٹ جاری کرانے کے لیے خود کورجسٹرکریں گے۔
ابشراکاونٹ اورتوکلنا ایپ میں رجسٹرکرانے کے بعد انکا ’امیون‘ ہونا اہم شرائط میں شامل ہے۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ کی ادائیگی کےلیے اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا ہرایک کےلیے لازمی ہے خواہ وہ مملکت میں رہنے والے غیرملکی ہوں یا سعودی شہری۔
وزارت حج کے ضوابط کے مطابق مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی پرعمل کرتے ہوئے عمرہ پرمٹ محدود تعداد میں جاری کیے جاتے ہیں۔
ایک عمرہ سے دوسرے عمرے کے درمیان کےلیے کم از کم 10 دن کا وقفہ ضروری ہے۔ یہ اصول تمام افراد پرلاگو ہوتا ہے جن میں مقامی اور بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین سب شامل ہیں

شیئر: