Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر کی بحری افواج کی مشقیں جاری

مرجان 17‘  کے نام سے مشقیں کی جارہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور مصر کی بحری افواج بحیرہ احمر کے کنگ فیصل سی بیس میں فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہے۔  ’مرجان  17‘  کے نام سے مشقیں کی جارہی ہیں۔
اخبار 24 کے  مطابق دونوں ملکوں کی بحری افواج نے کئی فرضی معرکوں کی مشقیں کی ہیں۔ دشمن کی عمارتوں پرقبضے کے  لیے کارروائی کی مشق کے علاوہ ساحلوں اور جزیروں میں جاسوسی معلومات کے حصول کی بھی مشق کی گئی۔
 دونوں ملکوں کی سمندری افواج کے لیے مختلف موضوعات پر لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
بحری مشقوں کا مقصد مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا، حربی استعداد کا معیار بلند کرنا اور خطے میں درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے عسکری تصورات میں یگانگت پیدا کرنا ہے۔
سعودی عرب اور مصر بحری جنگ کے طریقوں سے متعلق بھی تجربات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ 

شیئر: