Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، 13 ہزار سے زائد افراد گرفتار

’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 6700 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو : سبق)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ ہفتے 13 ہزار 6 سو 20 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد کو غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
مہم پر کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی مذکورہ تعداد 20 جنوری سے 26 جنوری 2022 تک کی ہے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 6700 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’5177 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1743 لیبر قوانین کی پاسداری نہیں کر رہے تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 274 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سعودی عرب کی سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 55 فیصد یمنی، 42 فیصد ایتھوپین جبکہ تین فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح 139 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: