Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ماحول میں رہن سہن، سعودی عرب اور امارات مثالی ممالک قرار

53 ملکوں کی فہرست میں فلپائن آخری نمبر پر رہا ہے۔ (فائل فوٹو: العربیہ)
 سعودی عرب نےجنوری 2022 کے دوران کورونا وبا کے ماحول میں رہن سہن کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے مثالی ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق امریکی نیٹ ورک بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات پہلے، سعودی عرب دوسرے، فن لینڈ تیسرے جبکہ ترکی چوتھے نمبر پر ہے۔ 53 ملکوں کی فہرست میں فلپائن آخری نمبر پر رہا ہے۔
بلومبرگ نے درجہ بندی میں 12 گراف کو بنیاد بنایا تھا۔ وائرس سے نمٹنے کی استعداد، صحت کی نگہداشت کا معیار، ویکسین کی کوریج، اموات کی تعداد اور سفر کی بحالی کے حوالےسے کامیابی کی بنیاد پر پوائنٹس دیے گئے اور درجہ بندی کی گئی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات نومبر 2021 کے دوران بھی رہن سہن کے حوالے سے دنیا بھر میں سرفہرست رہا تھا۔
امارات نے ایک طرف ویکسین کا بھرپور اہتمام کیا تو دوسری جانب سفر کے لیے سرحدیں کھلی رہیں۔ دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں اومی کرون کا پھیلاؤ امارات میں بہت محدود رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اماراتی معیشت تیل کے نرخوں میں بہتری کے باعث اس سال زیادہ بہتر شرح نمو حاصل کرے گی اور حالات اس حوالے سے سازگار ہیں۔

شیئر: