Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں گھڑ سواری مقابلے ، درعیہ میں فارمولا ای ، جازان میں کافی میلے کے علاوہ اس ہفتے کی تصویری جھلکیاں

کعبہ کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل:حرمین شریفین انتظامیہ نے کعبہ کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل کیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کام ماہر ٹیم کی نگرانی میں کیا گیا ہے جس میں اعلی نوعیت کے مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔
 
کھجور میلے میں کھجور سے بنی اشیا متعارف:الاحسا میں کھجور میلہ منعقد کیا گیا جس میں کھجور سے بنی اشیا رکھی گئیں۔

قومی جنگل میں نایاب نسل کے 50 ہرن چھوڑے گئے:سعودی عرب میں عروق بنی معارض محفوظ قومی جنگل میں نایاب نسل کے 50 ہرن قدرتی ماحول میں چھوڑے گئے ہیں۔ گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے پیر کومحفوظ قومی جنگل میں نایاب نسل کے چھوڑے ہیں۔
جازان میں منعقد کافی میلے میں مختلف اقسام کی نمائش:جازان میں خولانی کافی میلہ منعقد کیا گیا جس میں کافی کی مختلف اقسام کی نمائش کی جاتی ہے۔

درعیہ میں فارمولا ٹریک کھجوروں کے باغات میں
درعیہ میں فارمولا ای ریس کا ایک ٹریک کھجوروں کے باغات سے گزرتا ہے ۔

صلاحیت و برداشت مقابلے کا آغاز:العلا میں خادم حرمین شریفین کپ مقابلہ برائے صلاحیت و برداشت کا آغاز ہو چکا ہے ۔
طائف میں دس لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط:سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی طائف کمشنری میں 10 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔ 

 
 
 
 
 

شیئر: