Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 29 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں 

ریاض ریجن سب سے زیادہ 8 ہزار12 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 29 ہزار164خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ریاض ریجن سب سے زیادہ 8 ہزار12 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔مدینہ منورہ میں 4 ہزار 413 ، الشرقیہ میں3 ہزار 632 ، مکہ مکرمہ ریجن میں دو ہزار564 جبکہ حائل ریجن میں 2 ہزار 46 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں‘۔
وزارت داخلہ کے مطابق ’گزشتہ ہفتے سب سے کم خلاف ورزیاں 624 نجران ریجن میں ریکارڈ پر آئیں جبکہ قصیم، الجوف، جازان، تبوک، الباحہ، حدود شمالیہ اور عسیر ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں‘۔ 
وزارت داخلہ نے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: