Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

’توکلنا دیکھے بغیر گاہکوں کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت دینا بھی خلاف ورزی ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تجارتی اداروں اور نجی شعبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا آغاز 10 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام تجارتی ادارے اور نجی شعبے طے شدہ ایس او پیز کی پابندی کریں‘۔
وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ’ایس او پیز کی خلاف ورزی میں توکلنا دیکھے بغیر گاہکوں کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت دینا بھی شامل ہے‘۔
’اسی طرح کورونا ویکسین کی خوارکیں مکمل نہ کرنے والوں کو بھی داخلے کی اجازت دینا خلاف ورزی ہے‘۔
’تجارتی اداروں میں ماسک کے بغیر لوگوں کو جانے دینا ایس او پیز کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’انتہائی چھوٹے اداروں سے سرزد ہونے والی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال، چھوٹے اداروں کی خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال، درمیانے درجے کے اداروں سے ہونے والی خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال اور بڑے اداروں سے ہونے والی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا‘۔
’خلاف ورزی دہرانے پرجرمانہ دو لاکھ ریال کردیا جائے گا جبکہ تجارتی ادارے کو 6 ماہ کے لیے بند کردیا جائے گا‘۔

شیئر: