Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم سرما کب تک جاری رہے گا؟

مملکت میں موسم سرما کے صرف  50 دن باقی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موسم سرما کے صرف 50 دن باقی ہیں۔ اس کے بعد سردی ختم ہو جائے گی۔
ترجمان نے روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’یاھلا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں فلکیاتی نظام کے مطابق 20 مارچ 2020 کو سردی کا موسم اختتام پذیر ہوگا۔ 
حسین القحطانی سے پوچھا گیا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر موسم سرما کے اختتام کے حوالے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔‘
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان نے کہا کہ ’موسمیاتی علم کے مطابق 10 یا زیادہ سے زیادہ 15 دن آئندہ کی موسمی توقعات پیش کی جا سکتی ہیں اس سے آگے کی نہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’موسمی علامتوں اور موسمی توقعات میں فرق ہے۔ آب و ہوا کی علامتیں موسم کا عمومی مشاہدہ ہوتا ہے جبکہ  توقعات موسمی حقائق پر مبنی ہوتی ہیں جو عام طور پر 95 فیصد تک درست ثابت ہوتی ہیں‘۔

شیئر: