Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سپین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ 

علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا ہے ( فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو سپین اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر رابطے کیے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے سپین اور سعودی عرب کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا ہے۔ 
سپین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے متعدد مسائل اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
دوسری جانب شہزادہ فیصل بن فرحان سے جاپانی وزیر خارجہ نے دونوں دوست ملکوں اور ان کے عوام کے مفادات میں معاون طریقوں اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ 
مختلف شعبوں اور متعدد مسائل پر یکجہتی بہتر بنانے کے طریقوں پر بات چیت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا ہے۔ 

شیئر: