Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ کے ہینڈ بیگ کی معروف برانڈ کے لیے تین شاہکار   

کمپنی نے مجھے فنکار کے طور پر بیگ تبدیل کرنے کی اجازت دیدی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرٹسٹ منال الضویان پہلی عرب خواتین ڈیزائنرز میں شامل ہیں جنہوں نے فیشن کی دنیا کے مشہور فرانسیسی برانڈ ڈائر کے ہینڈ بیگ میں اپنے ورثے کو نمایاں کیا ۔
عرب نیوز کے مطابق منال الضویان کا کہنا ہے کہ ڈائر کمپنی نے مجھے ایک فنکار کے طور پر بیگ پر لے جانےاور اسے تبدیل کرنے کی اجازت دی۔
انہوں نے مزید بتایا  کہ اس کے جواب میں بیگ بنانے والی کمپنی کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا  ہے میں کوئی ایسی چیز اس میں شامل کروں جو بالکل مختلف ہو اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا۔

 میرے خیال میں بیگز کے ساتھ میں اپنا آئیڈیا متعارف کروا رہی ہوں۔(فوٹو عرب نیوز)

ڈائر کی ڈیزائن ٹیم کے ساتھ منال  الضویان نے تین  بیگ تیار کیے  جن میں'دی بوائز' ، ' لینڈ سکیپ آف دی مائنڈ' اور ایک بیگ 'ڈیزرٹ روز'  جو  سعودی ورثے اورپرانی یادوں کو تازہ کرتا ہے۔
عرب نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سعودی آرٹسٹ منال الضویان نے  بتایا کہ پہلا ہینڈ  بیگ 'دی بوائز' 2016 میں بنائے گئے ایک آرٹ ورک کلیکشن سے متاثر تھا۔
اس کے لیے میں نے ایک پرانی تصویر کی نیگیٹوسلائیڈز کو دوبارہ استعمال کیا جو میرے والد نے 1962 میں مملکت کے علاقے قصیم میں کھینچی تھی۔
اس بیگ کی شناخت کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ ہم اس کے ذریعے ثقافت کے ساتھ دوبارہ جڑ رہے ہیں۔
جس میں واضح ہو رہا ہے کہ  ہم کون ہیں اور کیسا لباس ہے اور ہم کس طرح نظر آتے ہیں، ہم کس طرح ایک بہت ہی مختلف اور منفرد انداز میں بات کرتے ہیں۔

 سوچا کوئی ایسی چیز کروں جو مختلف ہو تو کمپنی نے اتفاق کیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

دوسرا بیگ 'لینڈ سکیپ آف دی مائنڈ' ایک شاہکار ہے جسے انہوں نے 2009 میں بنایا تھا۔ وہ ایک ایسا  یادگار آرٹ ورک ہے جس میں الضویان کی قدیم سعودی خواتین کے بارے میں بہت سے پہلوؤں پر سوال ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں اس بیگ کے ساتھ اصل میں اپنےاس آئیڈیا کو متعارف کروا رہی ہوں لیکن بالکل مختلف انداز میں۔
الضویان نے اس بارے میں بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا جب 2020 میں عالمی وبا کورونا اپنے عروج پر تھی۔
اپنے تیسرے شاندار شاہکار 'ڈیزرٹ روز' پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی آرٹسٹ  نے بتایا ہے کہ یہ ایک ایسی شکل ہے جسے میں گزشتہ چار برسوں میں اپنے فنی مشق میں اپنے کام میں حالیہ اضافے کے طور پر تلاش کر رہی ہوں اور میں اس صحرائی گلاب کے عارضی وجود میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہوں۔ یہ بیگ ایک کرسٹل نما گلاب کی نمائندگی کرتا ہے۔
 

شیئر: