Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں برفانی طوفان، لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل

امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ’نار ایسٹر‘ برفانی طوفان ملک کے شمال مشرقی حصے سے گزر رہا ہے۔
امریکہ بھر میں جمعرات کو بارش اور برفباری کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ امریکی ریاست الباما کو طوفان کا سامنا رہا، جبکہ کچھ علاقوں میں برف کی تہیں بھی جم گئیں۔

برفانی طوفان کے باعث مسافروں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مختلف ایئر لائنز کی جانب سے نو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

شمالی نیو انگلینڈ کے کچھ حصوں میں مزید شدید برفباری کی پش گوئی کی گئی ہے۔ جمعے تک بدلتی موسمی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر 12 سے 18 انچ تک برف پڑنے کے امکان ہے۔

امریکی ریاستوں میں شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ طوفان میں کمی آنے تک سفر سے گریز کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔

امریکی ریاستوں کے کئی شہروں میں بچے اور بڑے برفباری سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے۔

مغربی الباما میں، ایمرجنسی مینجمینٹ کے ڈائریکٹر رسل ویڈن نے ڈبلیو آر سی ٹی وی کو بتایا ہے کہ جمعرات کو دیہی علاقے میں برفانی طوفان میں ایک شخص اور خاتون ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔

نیو یارک کی گورنر کیتھی ہولک نے شہریوں سے طوفان کے تھمنے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ جمعے کو ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: