Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تجارتی مراکز ’سیل‘ شروع کرنے سے دو ہفتے قبل اشتہار نہ دیں ‘

صارفین کو یہ بھی بتائیں کہ سیل کا دورانیہ کتنا ہے(فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت تجارت نے تجارتی مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’سیل‘ شروع کرنے سے دو ہفتے قبل اس کا اشتہار نہ دیں۔ ایک ہفتے سے پہلے اس کا اعلان نہ کیا جائے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ تجارتی ادارے صارفین کو یہ بھی بتائیں کہ سیل کا دورانیہ کتنا ہے۔ کس تاریخ سے یہ شروع ہوگی اور کب ختم ہوگی‘۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’تجارتی مراکز سیل سے متعلق صارفین کے حقوق  کا تحفظ کریں۔ ہر آئٹم پر سیل سے قبل اور نئی قیمت درج کی جائے جبکہ اشتہار میں سیل کی حقیقی شرح واضح کی جانی چاہیے‘۔

شیئر: